حدیث نمبر: 4440
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أبِي، يَقُولُ: إِنَّ جِبْرِيلَ قَالَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ أَهْلُ بَدْرٍ فِيكُمْ؟ قَالَ: «هُمْ أَفَاضِلُنَا» ، قَالَ جِبْرِيلُ: وَمَنْ شَهِدَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ بَدْرًا فَهُمْ أَفَاضِلُنَا
ترجمہ

رفاعہ بن رافع بن مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے اپنے والد سیدنا رافع بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ جبریل علیہ السلام نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: اہلِ بدر آپ کے درمیان کیسے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ہم میں سب سے افضل ہیں۔“ جبریل علیہ السلام نے کہا: اور فرشتوں میں سے جو بدر میں شریک ہوئے وہ ہم میں سب سے افضل ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4440
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 17، حدیث 4455