المعجم الكبير للطبراني
باب الراء— حرف را سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
القاسم بن عاصم الشيباني، عن رافع بن خديج باب: قاسم بن عاصم شیبانی کی سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4431
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَنَا خَالِدٌ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِزَرْعٍ فَقَالَ: «لِمَنْ هَذَا الزَّرْعُ؟» قَالُوا: لِفُلَانٍ وَالْأَرْضُ لِفُلَانٍ فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ وَقَالَ: «مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيَمْنَحْهَا أَخَاهُ»ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک کھیتی کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”یہ فصل کس کی ہے؟“ لوگوں نے کہا: فلاں کی ہے اور زمین فلاں کی ہے۔ تو آپ ﷺ نے اس سے منع فرمایا اور فرمایا: ”جس کے پاس زمین ہو وہ اسے خود کاشت کرے یا اپنے بھائی کو دے دے۔“