حدیث نمبر: 4405
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدَنِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ أَخِي رَافِعٍ، عَنْ رَافِعٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا اضْطَجَعَ أَحَدُكُمْ عَلَى جَنْبِهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ قَالَ: اللهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، لَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، وَأُومِنُ رَبَّنَا بِكَ وَبِرُسُلِكَ، فَإِنْ مَاتَ مِنْ لَيْلَتِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ "
ترجمہ

سیدنا رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی دائیں کروٹ پر لیٹے اور یہ کہے: اے اللہ! میں نے اپنے آپ کو تیرے سپرد کر دیا، اور اپنی پیٹھ تیری پناہ میں دے دی، اور اپنا معاملہ تجھے سونپ دیا، تجھ سے بھاگ کر پناہ کی کوئی جگہ نہیں سوائے تیری ہی طرف، اور اے ہمارے رب! میں تجھ پر اور تیرے رسولوں پر ایمان لایا - پھر اگر وہ اسی رات فوت ہو جائے تو جنت میں داخل ہو جائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الراء / حدیث: 4405
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 279، حدیث 4420