المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب في الصرف باب: بیع صرف کا بیان
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ذَكْوَانَ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْفِضَّةِ، فَقَالَ: «هُوَ حَلَالٌ بِزِيَادَةٍ أَوْ نُقْصَانٍ إِذَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ» قَالَ أَبُو صَالِحٍ: فَسَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «هُوَ حَرَامٌ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ» فَأَخْبَرْتُ أَبَا سَعِيدٍ بِمَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِمَا قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، فَالْتَقَيَا وَأَنَا مَعَهُمَا فَابْتَدَأَهُ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، فَقَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ، مَا هَذِهِ الْفُتْيَا الَّتِي تُفْتِي بِهَا النَّاسَ فِي بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْفِضَّةِ، تَأْمُرَهُمْ أَنْ يَشْتَرُوهُ بِزِيَادَةٍ بِنُقْصَانٍ أَوْ زِيَادَةٍ يَدًا بِيَدٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا أَنَا بِأَقْدَمِكُمْ صُحْبَةً لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهَذَا زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ يَقُولَانِ: سَمِعْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَابوصالح ذکوان بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سونے کو چاندی کے بدلے بیچنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”کمی بیشی کے ساتھ بھی جائز ہے بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔“ ابوصالح کہتے ہیں: پھر میں نے یہ بات سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے پوچھی تو انہوں نے فرمایا: ”یہ حرام ہے سوائے برابر برابر کے۔“ چنانچہ میں نے ابوسعید کو ابن عباس کی بات بتائی اور ابن عباس کو ابوسعید خدری کی بات بتائی، پھر دونوں کی ملاقات ہوئی اور میں بھی ان کے ساتھ تھا، تو ابوسعید خدری نے (بات کا) آغاز کرتے ہوئے کہا: اے ابن عباس! یہ کیا فتویٰ ہے جو تم سونے کو چاندی کے بدلے بیچنے میں لوگوں کو دیتے ہو، انہیں حکم دیتے ہو کہ وہ کمی بیشی کے ساتھ یا زیادتی کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ خرید لیں؟ ابن عباس نے فرمایا: میں تم سے رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں زیادہ پرانا نہیں ہوں، اور یہ زید بن ارقم اور براء بن عازب ہیں جو کہتے ہیں: ہم نے نبی کریم ﷺ سے سنا…