المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خذام أبو وديعة باب: سیدنا خذام ابووديعہ رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 4164
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَمُجَمِّعٍ ابْنَيْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ، قَالَا: «أَنْكَحَ خِذَامٌ ابْنَتَهُ وَهِي كَارِهَةٌ رَجُلًا وَهِي ثَيِّبٌ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ نِكَاحَهَا»ترجمہ
عبدالرحمن اور مجمع، یزید بن جاریہ کے دونوں بیٹے، بیان کرتے ہیں: خذام نے اپنی بیٹی کا نکاح، جبکہ وہ اس پر راضی نہ تھی اور بیوہ تھی، ایک شخص سے کر دیا، تو وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور آپ سے یہ ذکر کیا، تو آپ ﷺ نے اس کا نکاح رد کر دیا۔