المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو تميم الجيشاني، عن أبي أيوب باب: ابوتمیم جیشانی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4069
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ» هَذِهِ الصَّلَاةَ - يَعْنِي الْعَصْرَ - فُرِضَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَضَيَّعُوهَا، فَمَنْ حَافَظَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ عَلَيْهَا أُعْطِيَ أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَهَا حَتَّى يُرَى الشَّاهِدُ - يَعْنِي النَّجْمَ - "ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ نماز — یعنی عصر — تم سے پہلے لوگوں پر فرض کی گئی تھی تو انہوں نے اسے ضائع کر دیا۔ چنانچہ تم میں سے جو آج اس کی حفاظت کرے گا اسے اس کا اجر دوگنا دیا جائے گا، اور اس کے بعد کوئی (نفل) نماز نہیں یہاں تک کہ گواہ — یعنی ستارہ — دکھائی دے۔“