حدیث نمبر: 4003
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، فَحَدَّثَ يَوْمَئِذٍ أَنَّهُ «مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ مَرَّةً أَوْ عَشْرَ مَرَّاتٍ، كَانَ لَهُ ذَلِكَ يَعْدِلُ رَقَبَةً أَوْ عَشَرَ رِقَابٍ» ، قُلْتُ: مِمَّنُ سَمِعْتَهُ؟، قَالَ: مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى فَأَتَيْتُهُ فَحَدَّثَ، فَقُلْتُ: مِمَّنْ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: مِنْ أَبِي أَيُّوبَ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ

الشعبی بیان کرتے ہیں: ہم ربیع بن خثیم کے پاس تھے، تو انہوں نے اس دن بیان کیا کہ ”جو شخص یہ کلمات کہے: 'اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں، وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے'، ایک یا دس مرتبہ، تو یہ اس کے لیے ایک غلام یا دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا۔“ میں نے پوچھا: آپ نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے۔ چنانچہ میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ میں نے پوچھا: آپ نے یہ کس سے سنا؟ انہوں نے کہا: ابوایوب سے، جو یہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 4003
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 165، حدیث 4018