المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أبي أيوب باب: عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3994
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ، وَلْيَقُلِ الَّذِي يَسْمَعُهُ: يَرْحَمُكَ اللهُ وَيَرُدُّ عَلَيْهِ يَهْدِيكَ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكَ "ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے تو وہ کہے: الحمد للہ علی کل حال (ہر حال میں اللہ کی تعریف ہے)، اور جو یہ سنے وہ کہے: یرحمک اللہ (اللہ تم پر رحم کرے)، اور چھینکنے والا جواب میں کہے: یھدیکم اللہ ویصلح بالکم (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے)۔“