المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن تعلى، عن أبي أيوب باب: عبید بن تعلیٰ کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3987
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ تِعْلَى، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ فَأُتِيَ بِأَرْبَعَةِ أَعْلَاجٍ مِنَ الْعَدُوِّ، فَأَمَرَ بِهِمْ فَقُتِلُوا صَبْرًا بِالنَّبْلِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَنْهَى عَنْ قَتْلِ الصَّبْرِ»ترجمہ
عبید بن تعلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عبدالرحمن بن خالد بن ولید کے ساتھ جہاد کیا، تو دشمن کے چار عجمی کافر (قیدی) لائے گئے، انہوں نے ان کے بارے میں حکم دیا تو انہیں باندھ کر تیروں سے قتل کر دیا گیا، یہ بات ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو باندھ کر قتل کرنے سے منع فرماتے سنا۔