❮
❯
حدیث نمبر: 3985
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، حَدَّثَهُ أَنَّهُمْ ذَكَرُوا يَوْمًا مَا يُنْتَبَذُ فِيهِ، فَتَنَازَعُوا فِي الْقَرْعِ، فَمَرَّ بِهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ إِنْسَانًا، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَنْهَى عَنْ كُلِّ مُزَفَّتٍ يُنْتَبَذُ فِيهِ، لَمْ يَزِدْ عَلَيْهِ»
ترجمہ

ابواسحاق مولیٰ بنی ہاشم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک دن لوگوں نے ان برتنوں کا ذکر کیا جن میں نبیذ بنائی جاتی ہے، تو وہ کدو کے برتن کے بارے میں جھگڑ پڑے، تو ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے، تو انہوں نے ایک آدمی ان کی طرف بھیجا، تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو ہر روغنی (تارکول لگے) برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرماتے سنا۔ انہوں نے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 3985
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 158، حدیث 4000