المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمارة بن عبد الله بن صياد، عن أبي أيوب باب: عمارہ بن عبداللہ بن صیاد کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3966
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ صَيَّادٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: «عَمَّرْنَا مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُ الْبَيْتِ يُضَحُّونَ بِالشَّاةِ، ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا ضَحَّى بِشَاتَيْنِ وَكَانَتْ بَعْدَ مُبَاهَاةٍ»ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے اپنے نبی ﷺ کے ساتھ زندگی گزاری جبکہ گھر والے ایک بکری کی قربانی کیا کرتے تھے، پھر ایک آدمی نے دو بکریوں کی قربانی کی، اس کے بعد یہ کثرت فخر و مباہات کا معاملہ بن گئی۔