المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبادة بن عمير بن عبادة بن عوف، عن أبي أيوب باب: عبادہ بن عمیر بن عبادہ بن عوف کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3907
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ عُمَيْرِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: قَالَ لِي أَبُو أَيُّوبَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا أَيُّوبَ أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى صَدَقَةٍ يُحِبُّهَا اللهُ وَرَسُولُهُ؟ تُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ إِذَا تَبَاغَضُوا، وتَفَاسَدُوا»ترجمہ
عبادہ بن عمیر بن عبادہ بن عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابوایوب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوایوب! کیا میں تمہیں ایسے صدقے کی رہنمائی نہ کروں جسے اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں؟ جب لوگ ایک دوسرے سے بغض رکھیں اور بگڑ جائیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو۔“