المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خالد بن الوليد المخزومي " يكنى أبا سليمان وهو خالد بن الوليد بن المغيرة بن عبد الله بن عمر بن مخزوم بن يقظة بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك وأمه لبابة بنت الحارث بن حزن بن بجير بن رويبة بن عبد الله بن هلال بن عامر بن صعصعة وسماه رسول الله صلى باب: سیدنا خالد بن ولید مخزومی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوسلیمان، اور وہ خالد بن ولید بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہیں، ان کی والدہ لبابہ بنت حارث بن حزن بن بجیر بن رویبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصعہ تھیں، اور رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام رکھا
حدیث نمبر: 3794
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أُتِيَ بِسُمٍّ، فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» ، قَالُوا: سُمٌّ، فَقَالَ: «بِسْمِ اللهِ وازْدَرَدَهُ»ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے دیکھا کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے پاس زہر لایا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے کہا: زہر ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ”بسم اللہ“ اور اسے نگل لیا۔