المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
إبراهيم بن سعد بن أبي وقاص، عن خزيمة بن ثابت باب: ابراہیم بن سعد بن ابی وقاص کی سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3730
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، وَخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالُوا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذَا الطَّاعُونَ رِجْزٌ وَبَقِيَّةُ عَذَابٍ عُذِّبَ بِهِ قَوْمٌ، فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا، وَإِذَا وَقَعَ بِهَا وَلَسْتُمْ بِهَا فَلَا تَدْخُلُوهَا»ترجمہ
سیدنا سعد بن مالک، سیدنا خزیمہ بن ثابت اور سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہم فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ طاعون ایک عذاب اور اس باقی ماندہ سزا میں سے ہے جس سے ایک قوم کو عذاب دیا گیا تھا، سو جب یہ کسی سرزمین میں پھیل جائے اور تم وہاں ہو تو وہاں سے مت نکلو، اور جب یہ کسی سرزمین میں پھیل جائے اور تم وہاں نہ ہو تو وہاں مت جاؤ۔“