❮
❯
حدیث نمبر: 3715
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ح، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا لَيْثُ بْنُ هَارُونَ الْعُكْلِيُّ، قَالُوا: ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زُرَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى فَرَسًا مِنْ سَوَاءِ بْنِ الْحَارِثِ فَجَحَدَهُ فَشَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا حَمَلَكَ عَلَى الشَّهَادَةِ وَلَمْ تَكُنْ مَعَهُ حَاضِرًا؟» ، قَالَ: صَدَّقْتُكَ لَمَّا جِئْتَ بِهِ وَعَلِمْتُ أَنَّكَ لَا تَقُولُ إِلَّا حَقًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَهِدَ لَهُ خُزَيْمَةُ أَوْ شَهِدَ عَلَيْهِ فَحَسْبُهُ»
ترجمہ

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سواء بن حارث سے ایک گھوڑا خریدا، پھر اس نے انکار کر دیا، تو سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کے حق میں گواہی دی۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تمہیں گواہی دینے پر کس چیز نے آمادہ کیا جبکہ تم وہاں موجود بھی نہیں تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نے اس (دین) میں آپ کی تصدیق کی ہے جو آپ لے کر آئے ہیں، اور میں جانتا ہوں کہ آپ حق کے سوا کچھ نہیں کہتے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کے حق میں یا جس کے خلاف خزیمہ گواہی دے دیں تو وہی اس کے لیے کافی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الخاء / حدیث: 3715
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 87، حدیث 3730