المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمارة بن خزيمة بن ثابت، عن أبيه باب: عمارہ بن خزیمہ بن ثابت کی اپنے والد سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3702
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، قَالَا: ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ: رَأَى كَأَنَّهُ يَسْجُدُ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْلِسْ وَاسْجُدْ وَاصْنَعْ كَمَا رَأَيْتَ»ترجمہ
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (خواب میں) دیکھا کہ گویا وہ نبی کریم ﷺ کی پیشانی پر سجدہ کر رہے ہیں، چنانچہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور آپ کو بتایا تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”بیٹھو اور سجدہ کرو، اور جیسا تم نے دیکھا ویسا ہی کرو۔“