المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حارثة بن مضرب، عن خباب باب: حارثہ بن مضرب کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3667
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ ثُمَّ أَتَى بِكَفَنِهِ، فَلَمَّا رَآهُ بَكَى، ثُمَّ قَالَ: «لَكِنَّ حَمْزَةَ لَمْ يُوجَدْ لَهُ كَفَنٌ إِلَّا بُرْدَةً إِذَا جُعِلَتْ عَلَى رَأْسِهِ قَلَصَتْ عَنْ قَدَمَيْهِ، وَإِذَا جُعِلَتْ عَلَى قَدَمَيْهِ قَلَصَتْ عَلَى رَأْسِهِ حَتَّى مُدَّتْ عَلَى رَأْسِهِ وَجُعِلَ عَلَى قَدَمَيْهِ الْإِذْخِرُ»ترجمہ
سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، پھر ان کا کفن لایا گیا، جب انہوں نے اسے دیکھا تو رو پڑے، پھر فرمایا: ”لیکن سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کفن کے لیے سوائے ایک چادر کے کچھ نہ ملا، جب وہ ان کے سر پر رکھی جاتی تو ان کے پاؤں سے سکڑ جاتی، اور جب ان کے پاؤں پر رکھی جاتی تو ان کے سر سے سکڑ جاتی، یہاں تک کہ اسے ان کے سر پر پھیلا دیا گیا اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس رکھ دی گئی۔“