المعجم الكبير للطبراني
باب الخاء— حرف خا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خباب بن الأرت بدري يكنى أبا عبد الله حليف بني زهرة بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر، ويقال: مولى بني زهرة اختلف في نسبه فمن نسبه إلى العرب زعم أنه من تميم بن مر بن طالحة بن إلياس بن مضر باب: سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابوعبداللہ، بنو زہرہ بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر کے حلیف، اور بنو زہرہ کے مولیٰ بھی کہا جاتا ہے، ان کے نسب میں اختلاف ہے، جو انہیں عرب کی طرف منسوب کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ تمیم بن مر بن طالحہ بن الیاس بن مضر سے ہیں
حدیث نمبر: 3603
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: عَادَ خَبَّابًا بَقَايَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: أَبْشِرْ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ، إِخْوَانُكَ تَقْدَمُ عَلَيْهِمْ غَدًا فَبَكَى ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ أُولَئِكَ مَضَوْا بِأُجُورِهِمْ وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ ثَوَابِي لِتِلْكَ الْأَعْمَالِ مَا أُوتِينَا بَعْدَهُمْ»ترجمہ
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے کچھ باقی ماندہ صحابہ خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے آئے تو انہوں نے کہا: خوش ہو جائیے اے ابوعبداللہ! کل آپ اپنے بھائیوں سے جا ملیں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو وہ رو پڑے، پھر فرمایا: ”وہ لوگ اپنے اجر پورے لے کر گزر گئے، اور مجھے ڈر ہے کہ انہی اعمال کا میرا ثواب اس چیز کی وجہ سے کم ہو گیا ہو جو ہمیں ان کے بعد ملی۔“