❮
❯
حدیث نمبر: 3583
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا ابْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الْخَطَّابِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ سَلَامَةَ بِنْتِ مَعْقِلٍ، قَالَتْ: كُنْتُ لِلْحُبَابِ بْنِ عَمْرٍو فَمَاتَ وَلِي مِنْهُ وَلَدٌ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ: الْآنَ تُبَاعِينَ فِي دَيْنِهِ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «وَمَنْ صَاحِبُ تَرِكَةِ الْحُبَابِ؟» فَقَالَ أَخُوهُ أَبُو الْيَسَرِ: كَعْبُ بْنُ عَمْرٍو، فَدَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَا تَبِيعُوهَا وَأَعْتِقُوهَا وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِرَقِيقٍ قَدْ جَاءَنِي فَأْتُونِي أُعَوِّضْكُمْ» ، فَفَعَلُوا مَا اخْتَلَفُوا فِيمَا بَيْنَهُمْ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: أُمُّ الْوَلَدِ مَمْلُوكَةٌ لَوْلَا ذَلِكَ لَمْ يُعَوِّضْهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: هِيَ حُرَّةٌ قَدْ أَعْتَقَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ

سیدہ سلامہ بنت معقل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں سیدنا حباب بن عمرو رضی اللہ عنہ کی لونڈی تھی، وہ فوت ہو گئے اور ان سے میرا ایک بچہ تھا، تو ان کی بیوی نے کہا: اب تم ان کے قرض میں بیچی جاؤ گی۔ چنانچہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور یہ بات ان سے ذکر کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”حباب کی میراث کا ذمہ دار کون ہے؟“ تو ان کے بھائی سیدنا ابوالیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کیا (کہ میں ہوں)۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں بلایا اور فرمایا: ”اسے مت بیچو، اسے آزاد کر دو، اور جب بھی تمہیں کوئی غلام میرے پاس آئی معلوم ہو تو میرے پاس آنا، میں تمہیں اس کا عوض دوں گا۔“ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد وہ آپس میں اس بارے میں مختلف ہو گئے: کچھ نے کہا: ام ولد لونڈی ہی رہتی ہے، ورنہ نبی کریم ﷺ انہیں اس کا عوض نہ دیتے۔ اور کچھ نے کہا: وہ آزاد ہے، نبی کریم ﷺ نے اسے آزاد کر دیا تھا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3583
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 44، حدیث 3596