المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حريز أو أبو حريز ويقال جرير أو أبو جرير باب: سیدنا حریز، یا ابوحریز رضی اللہ عنہ، اور جریر یا ابوجریر بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3565
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبُّ هَذَا الدَّارِ حَرِيزُ أَوْ أَبُو حَرِيزٍ، قَالَ: لَمَّا انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ «فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَى مِيثَرَةِ رَحْلِهِ فَوَجَدْتُهُ مِنْ جِلْدِ شَاةٍ ضَائِنَةٍ»ترجمہ
سیدنا حریز یا ابوحریز رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچا جبکہ آپ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، ”تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ آپ ﷺ کی سواری کے کجاوے کے گدے پر رکھے تو معلوم ہوا کہ وہ بھیڑ کی کھال کا بنا ہوا تھا۔“