المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حابس بن سعد الطائي باب: سیدنا حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3551
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، وَأَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ: دَخَلَ حَابِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِيُّ الْمَسْجِدَ مِنَ السَّحَرِ وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَاسًا يُصَلُّونَ فِي صَدْرِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: الْمُرَاؤُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ أَرْعِبُوهُمْ فَمَنْ رَعَّبَهُمْ فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ وَرَسُولَهُ فَقَالَ: «إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي مِنَ السَّحَرِ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ»ترجمہ
سیدنا حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: …وہ سحری کے وقت آئے اور دیکھا کہ نبی کریم ﷺ اور کچھ لوگ مسجد کے اگلے حصے میں نماز پڑھ رہے ہیں، تو کسی نے کہا: یہ ریاکار لوگ ہیں، رب کعبہ کی قسم! انہیں ڈرا دو، جو انہیں ڈرائے گا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے سحری کے وقت مسجد کے اگلے حصے میں نماز پڑھتے ہیں۔“