❮
❯
حدیث نمبر: 3533
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ، مِنْ سَلَامَانَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أُمِّهِ، أَنَّ خَالَها حَبِيبَ بْنَ فُرَيْكٍ، حَدَّثَهَا، أَنَّ أَبَاهُ خَرَجَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَيْنَاهُ مُبْيَضَّتَانِ لَا يُبْصِرُ بِهِمَا شَيْئًا، فَسَأَلَهُ: «مَا أَصَابَهُ؟» ، قَالَ: كُنْتُ أَمْرِي جَمَلًا لِي فَوَقَعَتْ رِجْلَيَّ عَلَى بَيْضِ حَيَّةٍ فَأُصِيبَ بَصَرِي، فَنَفَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَيْنِهِ فَأَبْصَرَ فَرَأَيْتُهُ يُدْخِلُ الْخَيْطَ فِي الْإِبْرَةِ وَإِنَّهُ لِابْنِ ثَمَانِينَ وَإِنَّ عَيْنَيْهِ لَمُبْيَضَّتانِ
ترجمہ

راوی اپنی والدہ سے، وہ اپنے ماموں سیدنا حبیب بن فریک رضی اللہ عنہ سے بیان کرتی ہیں کہ ان کے والد انہیں ساتھ لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے جبکہ والد کی دونوں آنکھیں سفید ہو چکی تھیں اور وہ ان سے کچھ نہیں دیکھ سکتے تھے، آپ ﷺ نے پوچھا: ”اسے کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں اپنا اونٹ ہانک رہا تھا کہ میرے پاؤں سانپ کے انڈوں پر پڑ گئے جس سے میری بینائی متاثر ہو گئی۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی آنکھ میں پھونک ماری تو وہ دیکھنے لگے۔ سیدنا حبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ وہ دھاگے کو سوئی میں پرو رہے تھے حالانکہ وہ اسی برس کے تھے اور ان کی دونوں آنکھیں سفید تھیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3533
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 25، حدیث 3546