المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن زيد بن عاصم بن عمرو المازني باب: سیدنا حبیب بن زید بن عاصم بن عمرو مازنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3531
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ بَنِي النَّجَّارِ نُسَيْبَةَ» قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: وَالنَّاسُ يَقُولُونَ نُسَيْبَةُ وَأُخْتُهَا ابْنَتَا كَعْبِ بْنِ عَمْرٍو، وَزَوْجُهَا زَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، وابنَاهَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدٍ، وَحَبِيبُ بْنُ زَيْدٍ الَّذِي أَخَذَهُ مُسَيْلِمَةُترجمہ
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: انصار میں سے جنہوں نے عقبہ کی بیعت میں شرکت کی ان کے نام بتاتے ہوئے، پھر بنو نجار میں سے: نسیبہ (کا نام لیا)۔
ابن نمیر کہتے ہیں: لوگ ”نسیبہ“ کہتے ہیں، وہ اور ان کی بہن کعب بن عمرو کی بیٹیاں تھیں، ان کے شوہر زید بن عاصم تھے، اور ان کے دو بیٹے عبداللہ بن زید اور حبیب بن زید تھے، جنہیں مسیلمہ نے پکڑا تھا۔