المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن سباع أبو جمعة الأنصاري ويقال: جنيد بن سبع باب: سیدنا حبیب بن سباع، ابوجمعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور جنید بن سبع بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 3525
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، وَأَبُو زَيْدٍ الْحَوْطِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابَلُتِّيُّ، قَالَا: ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي أُسَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ، عَنْ أَبِي مُحَيْرِيزٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جُمُعَةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: نَعَمْ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا جَيِّدًا، تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا آمَنَّا بِكَ وَجَاهَدْنَا مَعَكَ؟ قَالَ: «قَوْمٌ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي»ترجمہ
ابومحیریز رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوجمعہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو۔ انہوں نے کہا: ہاں، میں تمہیں ایک عمدہ حدیث سناتا ہوں: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا اور ہمارے ساتھ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا کوئی ہم سے بہتر بھی ہے؟ ہم آپ پر ایمان لائے اور آپ کے ساتھ جہاد کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جو تمہارے بعد آئیں گے، مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔“