حدیث نمبر: 3523
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي ابْنُ هُبَيْرَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْفِهْرِيُّ وَكَانَ مُسْتَجَابًا أَنَّهُ أُمِّرَ عَلَى جَيْشٍ فَدَرَّبَ الدُّرُوبَ، فَلَمَّا لَقِيَ الْعَدُوَّ قَالَ لِلنَّاسِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَجْتَمِعُ مَلَأٌ فَيَدْعُو بَعْضُهُمْ وَيُؤَمِّنُ سَائِرُهُمْ إِلَّا أَجَابَهُمُ اللهُ» ، ثُمَّ إِنَّهُ حَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ فَقَالَ: اللهُمَّ احْقِنْ دِمَاءَنَا وَاجْعَلْ أُجُورَنَا أُجُورَ الشُّهَدَاءِ، فَبَيْنَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ إِذْ نَزَلَ الْهِنْبَاطُ أَمِيرُ الْعَدُوِّ فَدَخَلَ عَلَى حَبِيبٍ سُرَادِقَهُ. قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: «الْهِنْبَاطُ بِالرُّومِيَّةِ صَاحِبُ الْجَيْشِ»
ترجمہ

سیدنا حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے، اور ان کی دعا قبول ہوا کرتی تھی، کہ انہیں ایک لشکر کا امیر بنایا گیا تو انہوں نے درّوں کو عبور کیا، جب دشمن کا سامنا ہوا تو انہوں نے لوگوں سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”کوئی جماعت جمع نہیں ہوتی کہ ان میں سے کچھ دعا کریں اور باقی آمین کہیں مگر اللہ ان کی دعا قبول فرماتا ہے۔“ پھر انہوں نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور کہا: اے اللہ! ہمارے خون محفوظ رکھ اور ہمارا اجر شہداء کا اجر بنا دے۔ وہ اسی حال میں تھے کہ دشمن کا سالار ”الہنباط“ اتر کر حبیب کے خیمے میں داخل ہوا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”الہنباط“ رومی زبان میں لشکر کے سردار کو کہتے ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 3523
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 21، حدیث 3536