المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن مسلمة الفهري وهو حبيب بن مسلمة بن مالك بن وهب بن عمرو بن شيبان بن محارب بن فهر بن مالك وأمه فهرية، يكنى أبا عبد الرحمن وكان يدعى حبيب الروم لمجاهدته الروم باب: سیدنا حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ، اور وہ حبیب بن مسلمہ بن مالک بن وہب بن عمرو بن شیبان بن محارب بن فہر بن مالک ہیں، ان کی والدہ فہریہ تھیں، کنیت ابوعبدالرحمن، رومیوں کے خلاف جہاد کی وجہ سے انہیں حبیب الروم کہا جاتا تھا
حدیث نمبر: 3521
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُلَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، أَنَّ حَبِيبَ بْنَ مَسْلَمَةَ الْقُرَشِيَّ لَقِيَ قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَهُوَ عَلَى فَرَسٍ فَتَأَخَّرَ حَبِيبُ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنِ السُّرُجِ، وَقَالَ لِقَيْسٍ: ارْكَبْ، فَقَالَ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا» ، فَقَالَ حَبِيبٌ: إِنِّي لَا أَجْهَلُ مَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَلَكِنِّي أَخَافُ عَلَيْكَترجمہ
عبدالرحمن بن ابی امیہ ضمری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حبیب بن مسلمہ قرشی رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی جبکہ وہ (حبیب) ایک گھوڑے پر سوار تھے، تو حبیب بن مسلمہ زین سے پیچھے ہٹ گئے اور قیس سے کہا: سوار ہو جاؤ۔ سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”سواری کا مالک اس کے آگے سوار ہونے کا زیادہ حقدار ہے۔“ سیدنا حبیب رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ کے فرمان کا علم نہ ہونے کی بات نہیں، بلکہ میں تمہاری جان کے بارے میں خطرہ محسوس کرتا ہوں۔