المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبة وسواء ابنا خالد من بني عمرو بن عامر بن ربيعة بن عامر بن صعصعة باب: سیدنا حبہ اور سواء رضی اللہ عنہما، خالد کے دونوں بیٹے، بنو عمرو بن عامر بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ سے
حدیث نمبر: 3466
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَلَّامِ أَبِي شُرَحْبِيلَ، عَنْ حَبَّةَ، وَسَوَاءٍ ابْنِي خَالِدٍ، قَالَا: دَخَلْنَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُعَالِجُ شَيْئًا فَأَعَنَّاهُ فَقَالَ: «لَا تَيْأَسْ مِنَ الرِّزْقِ مَا تَهَزْهَزَتْ رُءُوسُكُمَا فَإِنَّ الْإِنْسَانَ تَلِدُهُ أُمُّهُ أَحْمَرَ لَيْسَ عَلَيْهِ قِشْرٌ ثُمَّ يَرْزُقُهُ اللهُ»ترجمہ
سیدنا حبہ اور سیدنا سواء بن خالد رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس گئے تو آپ ﷺ کسی کام میں مصروف تھے، ہم نے آپ ﷺ کی مدد کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”رزق سے مایوس نہ ہو جب تک تمہارے سر ہلتے رہیں، کیونکہ انسان اپنی ماں سے سرخ اور بغیر کھال کے پیدا ہوتا ہے، پھر اللہ اسے رزق دیتا ہے۔“