المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سنان بن أبي سنان عن أبي واقد باب: سنان بن ابی سنان کی سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حُنَيْنٍ وَنَحْنُ حُدَثَاءُ عَهْدٍ بِكُفْرٍ، ولِلْمُشْرِكِينَ سِدْرَةٌ يَعْكُفُونَ عِنْدَهَا، ويَنُوطُونَ بِهَا أَسْلِحَتَهُمْ يُقَالُ لَهَا ذَاتُ أَنْوَاطٍ. قَالَ: فَمَرَرْنَا بِالسِّدْرَةِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لَهُمْ ذَاتُ أَنْوَاطٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللهُ أَكْبَرُ، إِنَّهَا السُّنَنُ، قُلْتُمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ: {اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ} [الأعراف: ١٣٨] ، لَتَرْكَبُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ "سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حنین کی طرف نکلے، جبکہ ہم کفر چھوڑے ابھی نئے نئے تھے، اور مشرکین کی ایک بیری تھی جس کے پاس وہ بیٹھا کرتے اور اپنے ہتھیار اس سے لٹکایا کرتے تھے، اسے ذاتِ انواط کہا جاتا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ہمارا گزر اس بیری سے ہوا تو ہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے بھی ایک ذاتِ انواط بنا دیں جیسے ان کے لیے ذاتِ انواط ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اکبر! یہ تو وہی راہیں ہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم نے ویسے ہی کہا جیسے بنی اسرائیل نے کہا تھا: ’ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دے جیسے ان کے معبود ہیں‘، موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: ’بیشک تم جاہل لوگ ہو‘ [سورۃ الاعراف: 138]، تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے راستے پر چلو گے۔“