المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند أبو قتادة باب: سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 3268
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ صُهْبَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُصُّ عَلَى النَّاسِ أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّى جَلَسَ، فَمَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَقَالَ: «يَا فُلَانُ أَرَكَعْتَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجْلِسَ؟» قَالَ: لَا. قَالَ: «فَمَا مَنَعَكَ؟» قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَرِهْتُ أَنْ أَشْخَصَ وَأَنْتَ قَائِمٌ. فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ: «إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَبْدَأْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ»ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ منبر پر لوگوں کو وعظ فرما رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور بیٹھ گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھا کر فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے روکا؟“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے یہ اچھا نہ لگا کہ آپ (خطبہ کے لیے) کھڑے ہوں اور میں (نماز کے لیے) اٹھوں۔ پھر آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھ کر ابتدا کرے۔“