المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن يسار عن حمزة باب: سلیمان بن یسار کی سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2974
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حَمْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا بِمِنًى يَطُوفُ عَلَى جَمَلٍ لَهُ آدَمَ يَقُولُ: «لَا تَصُومُوا هَذِهِ الْأَيَّامَ، فَإِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ» ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْترجمہ
سلیمان بن یسار، حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے منیٰ میں ایک شخص کو دیکھا جو اپنے گندمی رنگ کے اونٹ پر پھر پھر کر اعلان کر رہا تھا: ”ان دنوں میں روزہ نہ رکھو، یہ کھانے پینے کے دن ہیں“ — اور رسول اللہ ﷺ اس وقت لوگوں کے درمیان موجود تھے۔