المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عائشة رضي الله عنها عن حمزة بن عمرو باب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2968
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ، عَنْ حَمْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ بِي قُوَّةً لِلصِّيامِ فِي السَّفَرِ، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هِيَ رُخْصَةٌ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، مَنْ شَاءَ أَخَذَ بْهَا فَحَسَنٌ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ»ترجمہ
ابومراوح، حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھ میں سفر کے دوران روزہ رکھنے کی طاقت ہے، تو کیا مجھ پر کوئی گناہ ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اللہ عزوجل کی طرف سے ایک رخصت ہے، جو چاہے اسے اختیار کر لے تو اچھا ہے، اور جو روزہ رکھنا چاہے تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔“