حدیث نمبر: 2963
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي كُنْتُ أَسْرُدُ الصَّوْمَ، فَأَصُومُ فِي السَّفَرِ؟ قَالَ: «إِنْ شِئْتَ فَصُمْ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَفْطِرْ»
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں لگاتار روزے رکھتا تھا، تو کیا میں سفر میں روزہ رکھوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر چاہو تو روزہ رکھو، اور اگر چاہو تو افطار کر لو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 2963
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 155، حدیث 2976