المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
" وآخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بين حمزة وبين زيد بن حارثة " باب: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حمزہ اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا
حدیث نمبر: 2941
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: " أُقْسِمُ بِاللهِ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ} [الحج: ١٩] فِي هَؤُلَاءِ السِّتَّةِ: حَمْزَةَ وَعُبَيْدَةَ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَعُتْبَةَ وَشَيْبَةَ ابْنَيْ رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدِ بْنِ عُتْبَةَ، وَكَانُوا تَبارَزُوا يَوْمَ بَدْرٍ "ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ آیت: ”یہ دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا“ [الحج: 19] ان چھ افراد کے بارے میں نازل ہوئی: حمزہ، عبیدہ اور علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم، اور عتبہ و شیبہ ابنائے ربیعہ اور ولید بن عتبہ، اور یہ لوگ بدر کے دن باہمی مقابلے میں شریک ہوئے تھے۔