المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
" وآخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بين حمزة وبين زيد بن حارثة " باب: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حمزہ اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا
حدیث نمبر: 2936
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ فَأَدْرَبْنَا، ثُمَّ مَرَرْنَا بِحِمْصَ وَبِهَا وَحْشِيٌّ. فَذَكَرَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ إِسْحَاقَ.ترجمہ
جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری بیان کرتے ہیں: میں اور عبیداللہ بن عدی بن خیار سرحدی علاقوں کی طرف نکلے، پھر ہم حمص سے گزرے جہاں وحشی رہتے تھے۔ پھر انہوں نے وہی واقعہ بیان کیا جیسا ابن اسحاق کی روایت میں گزرا۔