المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
" وآخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بين حمزة وبين زيد بن حارثة " باب: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حمزہ اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا
حدیث نمبر: 2931
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَسَمِعَ نِسَاءَ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ يَبْكِينَ عَلَى هَلْكَاهُنَّ، فَقَالَ: «لَكِنَّ حَمْزَةَ لَا بَوَاكِيَ لَهُ» . فَجِئْنَ نِسَاءُ الْأَنْصَارُ يَبْكِينَ عَلَى حَمْزَةَ عِنْدَهُ، فَاسْتَيْقَظَ وَهُنَّ يَبْكِينَ، فَقَالَ: «يَا وَيْحَهُنَّ، إِنَّهُنَّ هَاهُنَا حَتَّى الْآنَ، مُرْهُنَّ فَلْيَرْجِعْنَ وَلَا يَبْكِينَ عَلَى هَالِكٍ بَعْدَ الْيَوْمِ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ احد کے دن واپس آئے تو بنی عبدالاشہل کی عورتوں کو اپنے مقتولین پر روتے سنا، تو فرمایا: ”لیکن حمزہ کے لیے کوئی رونے والی نہیں۔“ چنانچہ انصار کی عورتیں آپ ﷺ کے پاس حمزہ پر رونے کے لیے آ گئیں۔ آپ ﷺ سو رہے تھے کہ ان کے رونے کی آواز سے بیدار ہوئے، تو فرمایا: ”افسوس ان پر! یہ ابھی تک یہاں ہی ہیں؟ انہیں حکم دو کہ واپس چلی جائیں، اور آج کے بعد کسی مرنے والے پر نہ روئیں۔“