المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
فاطمة بنت الحسين عن أبيها رضي الله عنها باب: فاطمہ بنت حسین رضی اللہ عنہا کی اپنے والد سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2882
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، ثنا هِشَامٌ أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَبِيهَا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ، فَقَالَ إِذَا ذَكَرَهَا: إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، جَدَّدَ اللهُ لَهُ مِنْ أَجْرِهَا مِثْلَ مَا كَانَ يَوْمَ أَصَابَتْهُ "ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنت حسین رضی اللہ عنہا اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو کوئی مصیبت پہنچے، پھر جب بھی وہ اسے یاد کرے اور کہے: ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، تو اللہ اسے اس کا اتنا ہی اجر نئے سرے سے عطا کرے گا جتنا اسے مصیبت پہنچنے کے دن ملا تھا۔“