المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أم أنيس بنت الحسن بن علي عن أبيها باب: ام انیس بنت حسن بن علی کی اپنے والد سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الطَّحَّانُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا شَيْبَانُ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَطَّافٍ، عَنْ أُمِّ أُنَيْسٍ بِنْتِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنْ أَبِيهَا، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ} [الأحزاب: ٥٦] ؟ قَالَ: " إِنَّ هَذَا لَمِنْ مَكْتُومٍ، وَلَوْلَا أَنَّكُمْ سَأَلْتُمُونِي عَنْهُ مَا أَخْبَرْتُكُمْ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكَّلَ بِي مَلَكَيْنِ، لَا أُذْكَرُ عِنْدَ عَبْدٍ مُسْلِمٍ فَيُصَلِّي عَلَيَّ إِلَّا قَالَ ذَانِكَ الْمَلَكانِ: غَفَرَ اللهُ لَكَ، وَقَالَ اللهُ وَمَلَائِكَتُهُ جَوَابًا لَذَيْنِكَ الْمَلَكَيْنِ: آمِينَ، وَلَا يُصَلِّي عَلَيَّ أَحَدُ إِلَّا قَالَ ذَانِكَ الْمَلَكَانِ: غَفَرَ اللهُ لَكَ، وَقَالَ اللهُ وَمَلَائِكَتُهُ جَوَابًا لَذَيْنِكَ الْمَلَكَيْنِ: آمِينَ "سیدہ ام انیس بنت الحسن بن علی رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتی ہیں، فرماتے ہیں: صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہمیں اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں بتائیں: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں“ [سورۃ الاحزاب: 56]۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایک پوشیدہ بات ہے، اگر تم مجھ سے اس کے بارے میں نہ پوچھتے تو میں تمہیں نہ بتاتا، اللہ عزوجل نے میرے ساتھ دو فرشتے مقرر کیے ہیں، کوئی مسلمان بندہ میرا ذکر کر کے مجھ پر درود نہیں بھیجتا مگر وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں: اللہ تمہیں بخش دے، اور اللہ اور اس کے فرشتے ان دونوں فرشتوں کے جواب میں کہتے ہیں: آمین، اور کوئی مجھ پر درود نہیں بھیجتا مگر وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں: اللہ تمہیں بخش دے، اور اللہ اور اس کے فرشتے ان دونوں فرشتوں کے جواب میں کہتے ہیں: آمین۔“