المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حسن بن حسن بن علي عن أبيه رضي الله عنه باب: حسن بن حسن بن علی کی اپنے والد سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2717
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقَاشِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَسَنِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ الْقَوْمُ يَأْتُونَ الدَّارَ فَيَسْتَأْذِنُ وَاحِدٌ مِنْهُمْ، أَيُجْزِئُ عَنْهُمْ جَمِيعًا؟ قَالَ: «نَعَمْ» . قِيلَ: فَيَرُدُّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، أَيُجْزِئُ عَنِ الْجَمِيعِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» . قِيلَ: الْقَوْمُ يَمُرُّونَ فَيُسَلِّمُ وَاحِدٌ مِنْهُمْ، أَيُجْزِئُ عَنِ الْجَمِيعِ؟ قَالَ: «نَعَمْ» . قِيلَ: فَيَرُدُّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، أَيُجْزِئُ عَنِ الْجَمِيعِ؟ قَالَ: «نَعَمْ»ترجمہ
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ، کچھ لوگ کسی گھر میں آتے ہیں تو ان میں سے ایک اجازت مانگتا ہے، کیا یہ سب کی طرف سے کافی ہے؟ فرمایا: ”ہاں۔“ عرض کیا گیا: اور اگر ان میں سے ایک شخص جواب دے تو کیا یہ سب کی طرف سے کافی ہے؟ فرمایا: ”ہاں۔“ عرض کیا گیا: کچھ لوگ گزرتے ہیں تو ان میں سے ایک سلام کرتا ہے، کیا یہ سب کی طرف سے کافی ہے؟ فرمایا: ”ہاں۔“ عرض کیا گیا: اور ان میں سے ایک شخص جواب دے تو کیا یہ سب کی طرف سے کافی ہے؟ فرمایا: ”ہاں۔“