❮
❯
حدیث نمبر: 2702
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهَا ابْنَانِ لَهَا، فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ، فَأَعْطَتِ ابْنَيْهَا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً، فَأَكَلَا تَمْرَتَيْهِمَا، ثُمَّ جَعَلَا يَنْظُرَانِ إِلَى أُمِّهِمَا، فَشَقَّتْ تَمْرَتَهَا بِنِصْفَيْنِ بَيْنَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ رَحِمَهَا اللهُ بِرَحْمَتِهَا ابْنَيْهَا»
ترجمہ

شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی، اس کے ساتھ اس کے دو بیٹے تھے، تو آپ ﷺ نے اسے تین کھجوریں عطا فرمائیں، تو اس نے اپنے دونوں بیٹوں کو ایک ایک کھجور دی، دونوں نے اپنی اپنی کھجور کھا لی، پھر وہ اپنی ماں کی طرف دیکھنے لگے، تو اس نے اپنی کھجور دو حصوں میں تقسیم کر کے دونوں کو دے دی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے اسے اپنے دونوں بیٹوں پر رحم کرنے کے سبب اس پر رحم فرمایا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الحاء / حدیث: 2702
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 78، حدیث 2715