المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2651
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِفَاطِمَةَ: «ائْتِينِي بِزَوْجِكِ وَابْنَيْهِ» . فَجَاءَتْ بِهِمْ، فَأَلْقَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِسَاءً فَدَكِيًّا، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: «اللهُمَّ إِنَّ هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ فَإِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» . قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَرَفَعْتُ الْكِسَاءَ لِأَدْخُلَ مَعَهُمْ، فَجَذَبَهُ مِنْ يَدِي، وَقَالَ: «إِنَّكِ عَلَى خَيْرٍ»ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ سے فرمایا: ”اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو میرے پاس لاؤ۔“ تو وہ انہیں لے آئیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ایک فدکی چادر ان پر ڈالی، پھر اپنا ہاتھ ان پر رکھا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! یہ آل محمد ہیں، تو اپنی رحمتیں اور برکتیں آل محمد پر نازل فرما، بے شک تو قابلِ تعریف اور بزرگی والا ہے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے چادر اٹھائی تاکہ ان کے ساتھ داخل ہو جاؤں، تو آپ ﷺ نے وہ میرے ہاتھ سے کھینچ لی اور فرمایا: ”تم خیر پر ہو۔“