المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2642
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رُسْتُمَ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ: «مَنْ أَحَبَّهُمَا أَحْبَبْتُهُ، وَمَنْ أَحْبَبْتُهُ أَحَبَّهُ اللهُ، وَمَنْ أَحَبَّهُ اللهُ أَدْخَلَهُ جَنَّاتِ النَّعِيمِ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا أَوْ بَغَى عَلَيْهِمَا أَبْغَضْتُهُ، وَمَنْ أَبْغَضْتُهُ أَبْغَضَهُ اللهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُ اللهُ أَدْخَلَهُ عَذَابَ جَهَنَّمَ وَلَهُ عَذَابٌ مُقِيمٌ»ترجمہ
سیدنا سلمان (فارسی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حسن اور سیدنا حسین کے بارے میں فرمایا: ”جو ان دونوں سے محبت رکھے، میں اس سے محبت رکھتا ہوں، اور جس سے میں محبت رکھوں اس سے اللہ محبت رکھتا ہے، اور جس سے اللہ محبت رکھے اسے وہ نعمتوں والی جنتوں میں داخل کرے گا، اور جو ان دونوں سے بغض رکھے یا ان پر ظلم کرے، میں اس سے بغض رکھتا ہوں، اور جس سے میں بغض رکھوں اس سے اللہ بغض رکھتا ہے، اور جس سے اللہ بغض رکھے وہ اسے جہنم کے عذاب میں داخل کرے گا، اور اس کے لیے دائمی عذاب ہے۔“