المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2628
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا حَرْبُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُّ، ثنا حُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنٍ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى} [الشورى: ٢٣] قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنْ قَرَابَتُكَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ وَجَبَتْ عَلَيْنَا مَوَدَّتُهُمْ؟ قَالَ: «عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَابْنَاهُمَا»ترجمہ
راوی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کہہ دیجیے! میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا سوائے قرابت داروں کی محبت کے“ [سورۃ الشوریٰ: 23]، تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، آپ کے یہ قرابت دار کون ہیں جن کی محبت ہم پر واجب ہو گئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”علی، فاطمہ اور ان کے دونوں بیٹے۔“