المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2624
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ سَجَّادَةُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاهِرٍ الرَّازيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَنَشِ بنِ الْمُعْتَمِرِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ أَخَذَ بِعِضَادَتَيْ بَابِ الْكَعْبَةِ وَهُوَ يَقُولُ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا أَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ كَمَثَلِ سَفِينَةِ نُوحٍ، فِي قَوْمِ نُوحٍ، مَنْ رَكِبَها نَجَا، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا هَلَكَ، وَمَثَلُ بَابِ حِطَّةٍ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ»ترجمہ
راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو کعبہ کے دروازے کی دونوں چوکھٹیں پکڑے ہوئے دیکھا، وہ فرما رہے تھے: جو مجھے پہچانتا ہے وہ پہچانتا ہے، اور جو نہیں پہچانتا تو میں ابوذر غفاری ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میرے اہل بیت کی تم میں مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی مانند ہے جو ان کی قوم میں تھی، جو اس میں سوار ہوا وہ بچ گیا، اور جو اس سے پیچھے رہ گیا وہ ہلاک ہو گیا، اور (اس کی) مثال بنی اسرائیل میں دروازۂ حطہ کی سی ہے۔“