المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: زَارَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَاتَ عِنْدَنَا وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ نَائِمَانِ، فَاسْتَسْقَى الْحَسَنُ فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قِرْبَةٍ لَنَا فَجَعَلَ يَعْصِرُهَا فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ جَاءَ يَسْقِيهِ، فَنَاوَلَ الْحَسَنَ، فَتَنَاوَلَ الْحُسَيْنُ لِيَشْرَبَ فَمَنَعَهُ وَبَدَأَ بِالْحَسَنِ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَأَنَّهُ أَحَبُّهُمَا إِلَيْكَ. قَالَ: «إِنَّهُ اسْتَسْقَى أَوَّلَ مَرَّةٍ» . ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي وَهَذَيْنِ - وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَهَذَا الرَّاقِدَ - يَعْنِي عَلِيًّا - يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ "سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہماری زیارت کی اور ہمارے پاس رات گزاری، جبکہ حسن اور حسین سو رہے تھے، تو حسن نے پانی مانگا، تو رسول اللہ ﷺ ہمارے ایک مشکیزے کی طرف اٹھے، اسے پیالے میں نچوڑنے لگے، پھر اسے پلانے کے لیے آئے، تو سیدنا حسن کو دیا، تو سیدنا حسین نے بھی پینے کے لیے ہاتھ بڑھایا، تو آپ نے انہیں روک دیا اور حسن سے شروع کیا، تو سیدہ فاطمہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، گویا یہ آپ کو دونوں میں زیادہ محبوب ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے پہلے پانی مانگا تھا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں اور یہ دونوں - اور میرا خیال ہے آپ نے فرمایا: اور یہ سویا ہوا شخص، یعنی علی - قیامت کے دن ایک ہی جگہ ہوں گے۔“