المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2596
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ جَنَادٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ، حَدَّثَنِي أَبُو عَمْرَةَ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ شَخْصًا، فَقَالَ لِي: «يَا حُذَيْفَةُ هَلْ رَأَيْتَ؟» قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: «هَذَا مَلَكٌ لَمْ يَهْبِطْ إِلَيَّ مُنْذُ بُعِثْتُ، أَتَانِي اللَّيْلَةَ فَبَشَّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ»ترجمہ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس رات گزاری تو میں نے آپ کے پاس ایک ہستی دیکھی، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے حذیفہ! کیا تم نے دیکھا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ۔ فرمایا: ”یہ ایک فرشتہ ہے جو میری بعثت کے بعد سے آج تک کبھی میرے پاس نہیں اترا تھا، آج رات میرے پاس آیا اور مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔“