المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2583
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ التَّمَّارُ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ وَمَضَى وَأَبُو هُرَيْرَةَ لَا يَعْلَمُ، فَقِيلَ لَهُ هَذَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُسَلِّمُ، فَلَحِقَهُ فَقَالَ: وَعَلَيْكَ يَا سَيِّدِي. فَقِيلَ لَهُ: تَقُولُ يَا سَيِّدِي؟ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّهُ سَيِّدٌ»ترجمہ
سعید مقبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما آئے اور انہیں سلام کیا، تو لوگوں نے سلام کا جواب دیا اور وہ آگے چلے گئے، جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو معلوم نہ ہو سکا۔ تو ان سے کہا گیا: یہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ ہیں جو سلام کر رہے ہیں، تو وہ ان کے پیچھے گئے اور کہا: وعلیکم السلام، اے میرے سردار! ان سے کہا گیا: کیا آپ انہیں ”اے میرے سردار“ کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ سردار ہیں۔“