المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2578
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ وَأَبُو خَلِيفَةَ، قَالَا: ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَكَانَ الْحَسَنُ يَجِيءُ وَهُوَ صَبِيُّ صَغِيرٌ، فَكَانَ كُلَّمَا سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَثَبَ عَلَى رَقَبَتِهِ وَظَهْرِهِ، فَيَرْفَعُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ رَفَعًا رَفِيقًا حَتَّى يَضَعَهُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّكَ لَتَصْنَعُ بِهَذَا الْغُلَامِ شَيْئًا مَا رَأَيْنَاكَ تَصْنَعُهُ. «إِنَّهُ رَيْحَانَتِي مِنَ الدُّنْيَا، إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَعَسَى أَنْ يُصْلِحَ اللهُ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ»ترجمہ
سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نماز پڑھ رہے تھے، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آ جاتے، اور وہ ایک چھوٹے بچے تھے، تو جب بھی نبی کریم ﷺ سجدہ کرتے تو وہ آپ ﷺ کی گردن اور پیٹھ پر چڑھ جاتے، تو نبی کریم ﷺ اپنا سر نرمی سے اٹھاتے یہاں تک کہ اسے (زمین پر) رکھ دیتے، تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، آپ اس بچے کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دنیا میں میرا پھول ہے، بے شک میرا یہ بیٹا سردار ہے، اور امید ہے کہ اللہ اس کے ذریعے مسلمانوں کے دو گروہوں کے درمیان صلح کرا دے گا۔“