المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما باب: سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2552
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ الْأَصْبَهَانِيَّانِ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا عُبَيْدُ بْنُ وَسِيمٍ، ثنا أَبُو شَدَّادٍ، قَالَ: " كُنْتُ أُلَاعِبُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ بِالْمَدَاحِي، فَإِذَا مَادَحَانِي رَكِبَانِي، وَإِذَا مَادَحْتُهُمَا قَالَا: تَرْكَبُ بِضْعَةً مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "؟ترجمہ
ابوشداد کہتے ہیں: میں سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے ساتھ مداحی (پھینکنے کا ایک کھیل) کھیلا کرتا تھا، تو جب وہ مجھے ہرا دیتے تو مجھ پر سوار ہو جاتے، اور جب میں انہیں ہرا دیتا تو وہ کہتے: ”کیا تم رسول اللہ ﷺ کے جگر گوشے پر سوار ہو گے؟“