حدیث نمبر: 2483
قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِنَّ اللهَ كَتَبَ فِي أُمِّ الْكِتَابِ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ: إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ خَلَقْتُ الرَّحِمَ، وَشَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنْ أَسْمَائِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ "
ترجمہ

(سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے پہلے ام الکتاب میں لکھ دیا تھا: میں رحمٰن و رحیم ہوں، میں نے رحم (قرابت داری) کو پیدا کیا اور اس کے لیے اپنے ناموں میں سے ایک نام مشتق کیا، تو جو اسے جوڑے گا میں اسے جوڑوں گا، اور جو اسے کاٹے گا میں اسے کاٹ دوں گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2483
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 355، حدیث 2496