المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن عميرة، عن جرير باب: عبداللہ بن عمیرہ کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2471
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمِيرَةَ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُبَايِعُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَقَبَضَ يَدَهُ وَالنُّصْحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تاکہ آپ سے اسلام پر بیعت کروں، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ روک لیا (اور فرمایا): ”اور ہر مسلمان کی خیرخواہی (پر بھی بیعت کرو)۔“